پٹنہ، 6اگست/(ایس او نیوز/آئی آئی این ایس انڈیا) بہار میں سیلاب سے 91افراد ہلاک ہونے کے ساتھ اس اب تک 33لاکھ کی آبادی متاثر ہو ئی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے حاصل معلومات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پورنیہ میں 2اور کی موت کے ساتھ اب تک اس تباہی سے مرنے والوں کی تعداد کل 91ہو گئی ہے۔ بہار میں سیلاب سے مرنے والے لوگوں میں پورنیہ میں 28، ارریہ میں 21، کٹیہار میں 15، سپول میں 8، کشن گنج میں 5، مدھے پورا اور گوپال گنج میں 4..4اور مظفر پور اور سہرسہ 1..1شخص شامل ہیں۔بہار میں سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 14اضلاع پورنیہ، کشن گنج، ارریہ، دربھنگہ، مدھے پورا، بھاگلپور، کٹیہار، سہرسہ، سپول، گوپال گنج، مظفر پور، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور سارن کے 78بلاکوں کے 2371دیہات کی کل 33لاکھ آبادی بے گھر ہو گئی ہے جن میں سے 386449افراد 464سرکاری ریلیف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔بہار میں سیلاب سے 2لاکھ ایکٹر میں لگی فصل نقصان ہوئی ہے اور 354لاکھ روپے کے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے نقل و حرکت کے لئے کل 1490کشتی712سرکاری مقامی کشتی اور 778نجی کشتی سرکولیٹ کی جا رہی ہیں۔بہار کے سیلاب متاثر علاقے میں بیمار لوگوں کے علاج کے لئے 224میڈیکل ٹیموں کی تعینات کی گئی ہے اور سیلاب متاثرین کے درمیان ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے سپول، گوپال گنج، مظفر پور، دربھنگہ اور پٹنہ ضلع کے دیدارگج میں این ڈی آر ایف کی ایک ایک ٹیم اور کھگڑیا، سیتامڑھی، پورنیہ، بھاگلپور، مدھوبنی اور مدھے پورا میں ایس ڈی آر ایف کی ایک ایک ٹیم کی تعینات کی گئی ہے۔بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے درمیان 221248اشیاء خوردنی کے مواد کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔بہار میں گنگا دریا بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں میں، گھاگھرا ندی سیوان ضلع کے درولی اور گنگ پور سسون میں، کوسی دریا کٹیہار ضلع کے بلتارا اور کرسیلا میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے